حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)آج راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کو مرکزی وزیر
داخلہ سشیل کمار شنڈے نے پیش کیا۔ تاہم اجلاس میں سیما آندھرا کے ارکان
اور تمل ناڈو کے ارکان نے مختلف مسائل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے
ویل پر پہونچ گئے۔
اور اجلاس کی کاروائی کو چلنے نہ دیا۔چنانچہ اسی وقت بی
جے پی ‘ترنمول کانگریس ‘سیما آندھرا تلگو دیشم اور دیگر ارکان نے اس بل کو
جمہوریت کے خلاف قرار دینے ہوئے نوٹس کو پیش کیا۔اسکے علاوہ مرکزی وزیر
داخلہ کے دفاع میں کئی کانگریس کے ارکان ٹہر گئے۔